اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یہ بات اگوچی دنیلز (Ugochi Daniels) نے آج بروز ہفتہ ارنا کےنمائندے کے ساتھ انٹرویو دیتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ جیسا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بارہا کہا ہے کہ بدقسمتی سے اجتماعیت کو بہت مسائل کا سامنا ہے جس سے تنازعات، موسمیاتی تبدیلی اور عدم مساوات میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے ایران کی حیرت انگیز تاریخ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس خوبصورت ملک کا لوگ تہذیب یافتہ، بہت مہربان، فیاض اور مہمان نواز ہیں.
یو این کی کوآرڈینیٹر نے مزید بتایا کہ ایران اقوام متحدہ کے 51 بانیوں میں سے ایک ہے جو اس ادارے کے قیام اور اس کے نظریات اور اقدار کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیاہے.
اگوچی دنیلز نے مزید کہا کہ ایران دنیا میں پناہ گزینوں کا چھٹا میزبان ملک ہے.
/129
11 اگست 2019 - 04:25
News ID: 968090
ایران میں تعینات اقوام متحدہ کی کوآرڈینیٹر نے اجتماعیت کو درپیش چیلنجوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے ہمیشہ اجتماعیت کی اہمیت پر زور دیا ہے اور میری نظر میں وہ اجتماعیت کے چپیمئن ہیں.