اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے اعلی اہلکار نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام صدی معاملے کا بھرپور انداز اور پختہ عزم کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ صدی معاملے میں صرف فلسطینیوں کو نہیں بلکہ پوری عربی اور اسلامی امت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب ممالک کو فلسطین اور بیت المقدس کو فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ اسماعیل رضوان نے وطن واپسی مظاہروں میں ہزاروں فلسطینیوں کی شرکت کو صدی معاملے کو ناکام بنانے کے لئے اہم قراردیاہے ۔
.......
/169