10 جون 2019 - 17:10
یوکیا امانو کا اعتراف، ایران ایٹمی معاہدے پر کاربند ہے

ایٹمی توانائی کی بین الاقوای ایجنسی کے سربراہ اعتراف کیا ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے پر مکمل طور پر کاربند رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یوکیا امانو نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے موسمی اجلاس کے آغاز میں کہا کہ جوہری شعبے میں صحیح حقیقت کا پتہ لگانے کے لئے ایٹی معاہدہ اہم سمجھوتہ ہے۔

ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے کہا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کی نگرانی کے بارے میں ان کی رپورٹ اقوام متحدہ کی قرارداد بائیس اکتّیس کے مطابق رہی ہے۔

واضح رہے کہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا موسمی اجلاس ویانا میں پیر کے روز شروع ہوا ہے جو آئندہ جمعے تک جاری رہے گا۔

.......

/169