اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے رہنما احمد مدلل نے کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت فلسطینی عوام کا بھر پور دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی مزاحمت اسرائيل کو فلسطینی عوام کے خلاف جدید جارحیت کی اجازت نہیں دے گی اور اگر اسرائیل نے فلسطینی عوام کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کا ارتکاب کیا تو اسے سنگين نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا۔ انھوں نے کہا کہ وطن واپسی پر مبنی ریلیوں کا سلسلہ بھی جاری رہےگا۔ اسلامی مزاحمت فلسطینی عوام کا مکمل دفاع کرنے کے لئے آمادہ اور تیار ہے۔
.......
/169