8 اگست 2018 - 17:22
سعودی جارحیت میں تین بچوں سمیت سات یمنی شہید

یمن کے صوبے عمران کے علاقے العمشیہ پر سعودی جارحیت میں سات عام شہری شہید ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی حکومت کی فضائی جارحیت میں شہید ہونے والے سات افراد میں دو خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے شمالی یمن کے صوبے صعدہ کے شہر باقم میں ایک رہائشی مکان پر بھی بمباری کی ہے۔دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب کے صوبے جیزان میں کئی مقامات پر سعودی فوجی ٹھکانوں اور اہداف پر گولہ باری اور راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲