29 جولائی 2018 - 18:02
فلسطین کی مجاہدہ ’’عہد التمیمی‘‘ اسرائیلی جیل سے رہا

فلسطین کی کم سن لڑکی عہد التمیمی جسے صہیونی فوجی کے منہ پر طمانچہ رسید کرنے کے جرم میں آٹھ ماہ جیل کی سزا دے دی گئی تھی آج رہا ہو گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، صہیونی ریاست نے آج بروز اتوار کو فلسطینی دوشیزہ عہد التمیمی کو آٹھ ماہ جیل کی سزا دینے کے بعد رہا کر دیا۔
صہیونی فوج نے ۲۸ نومبر ۲۰۱۷ کو اسرائیلی فوجیوں پر ہاتھ اٹھانے اور انہیں طمانچہ مارنے کے جرم میں رام اللہ کے شمال مغربی علاقے ’’النبی صالح‘‘ سے گرفتار کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲