اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے گزشتہ چند ہفتوں سے داعش کے ٹھکانوں پر حملے جاری ہیں اور اس ملک کے سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے کے بعض علاقے داعش کے ناپاک وجود سے پاک ہوگئے ہیں۔
صوبہ جوزجان کے گورنر کے ترجمان محمد رضا غفوری نے آریانا نیوز سے گفتگو کے دوران کہا: "طالبان نے گزشتہ رات ایک مرتبہ پھر "مغول" اور "سردرہ" علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں پر دھاوا بول دیا۔"
ان کا کہنا تھا کہ ضلع درزاب اور قوش تپہ میں بعض علاقوں کو داعش کے وجود سے پاک کردیا گیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش کا نائب امیر بھی اس حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔
بعض ذرائع نے خبر دی ہے کہ داعش کا سرغنہ جوزجان صوبے سے ننگرہار کی جانب فرار کرگیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ان دو گروپوں کے دہشتگردوں کا "قرای کومرلیک"، "آقسای" و "خاک شهیدان"، "چقمهچقور" اور "قوش تپه" میں آمنا سامنا ہوا تھا۔
واضح رہے کہ صوبہ جوزجان کا ضلع درزاب شمالی افغانستان میں داعش کا اہم ٹھکانہ شمار کیا جاتا ہے جس پر طالبان نے داعش کی نابودی کیلئے گزشتہ ایک سال کے دوران کئی مرتبہ حملہ کیا۔
.......
/169