28 جون 2018 - 15:19
برطانوی شہزادے ولیم کی فلسطینی صدر سے ملاقات

برطانوی شہزادے ولیم مقبوضہ فلسطین کے دورے پر ہیں جہاں اس نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی ہے.

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہزادے ولیم مقبوضہ فلسطین کے دورے پر ہیں جہاں اس نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی ہے۔ برطانوی شہزادے نے رملہ میں مہاجرین کے کیمپوں کا دورہ کیا ، اس موقع پر برطانوی شہزادے کاریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا ۔ ولیم نے جالازون کے کیمپ کا دورہ کیا جہاں 15ہزار مہاجرین رہائش پذیر ہیں ، اس موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس نے برطانوی شہزادے سے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ اگلی مرتبہ جب آپ فلسطین کا دورہ کررہے ہوں گے تو فلسطین ایک مکمل آزاد اور خود مختار ملک ہوگا ۔

.......

/169