22 جون 2018 - 18:18
قطر کے بادشاہ سے امریکی صدر کے داماد اور مشیر کی ملاقات

قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے امریکی صدر ٹرمپ کے مشیر اور داماد جیرڈ کوشنر نے ملاقات اور گفتگو کی۔امریکی صدر کے داماد سعودی عرب سمیت دیگر عرب حکام کو اسرائیل کا کلمہ پڑھنے کا سبق سکھا رہے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے امریکی صدر ٹرمپ کے مشیر اور داماد جیرڈ کوشنر نے ملاقات اور گفتگو کی۔امریکی صدر کے داماد سعودی عرب سمیت دیگر عرب حکام کو اسرائیل کا کلمہ پڑھنے کا سبق سکھا رہے ہیں۔

اس ملاقات میں امریکی صدر کے خصوصی ایلچی جیسن گرینبلٹ بھی موجود تھے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان دوبارہ سازشی مذاکرات شروع کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے اور اس سلسلے میں اسے سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔ امریکی صدر کے داماد نے اس سےق بل سعودی عرب، مصر، اردن اور مقبوضہ فلسطین کا دورہ کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169