19 جون 2018 - 17:25
ایران نے دو مہینوں میں ساڑھے 2.2 ارب ڈالر پیٹروکیمیل مصنوعات برآمد کیں

ایران نے رواں سال 21 مارچ سے 21 مئی کے دوران ساڑھے 8 ارب ڈالر کی پیٹرو کیمیل مصنوعات کو بیرون ملک ارسال کیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے رواں سال 21 مارچ سے 21 مئی کے دوران ساڑھے 8 ارب ڈالر کی مالیت کی 3646000 ٹن پیٹرو کیمیل مصنوعات کو بیرون ملک بھیجا ہے.

ایرانی قومی پیٹرو کیمیکل کمپنی کی ویب سایٹ کے مطابق، ملک میں پیٹرو کیمیل مصنوعات پیدا کرنے والے مراکز نے مئی کے مہینے میں 16 لاکھ 70 ہزار ٹن مصنوعات برآمد کیں.

اس کے علاوہ عسلویہ اور ماہ شہر کے توانائی زون سے بھی گزشتہ دو ماہ کے دوران مجموعی طور پر 28 لاکھ ٹن سے زائد ( ایک ارب 743 ملین ڈالر) پیٹروکیمیکل مصنوعات بیرون ملک میں برآمد کی گئی ہے.

اس رپورٹ کے مطابق، گزشتہ دو مہینوں کے دوران ایران کے پیٹروکیمیکل کمپلیکسز سے 8 ملین اور 710 ہزار ٹن پیٹروکیمیکل مصنوعات برآمد کی گئی ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲