اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس نے ایران کے خلاف امریکی دباؤ کو غلط قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی دباؤ کی وجہ سے ایران کا رویہ سخت ہوجائےگا۔ روسی وزارت خارجہ کے ایشیائی ڈائریکٹر زمیر کیبلوف نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں اور اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے ایران کا رویہ سخت ہوجائےگا۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ پمپئو نے ایران کے خلاف توہین آمیز بیان میں شدید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔امریکی وزير خارجہ کے بیان کو ایران نے تکراری اور جھوٹ پر مبنی قراردیکر رد کردیا ہے۔
.......
/169