اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نور خان ایئر بیس سے خصوصی طیارے پر ترکی روانہ ہوئے ہیں، وزیر خارجہ خرم دستگیر، ڈاکٹرعابدریاض ، فہد عنایت اللہ اورعلی جہانگیرصدیقی بھی ان کے ہمراہ روانہ ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج (جمعہ کو) ترکی کے شہر استنبول میں مسلمان ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169