22 اپریل 2018 - 16:11
یہودیوں کے بچوں کو اسلحہ کے استعمال کی ٹریننگ

اسرائیلی پولیس نے یہودی آبادکاروں کے بچوں کو بھی اسلحہ کے استعمال کی تربیت دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسرائیلی اخبار ’ہارٹز‘ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی قیام’نکبہ‘ کے موقع پر یہودی آباد کاروں کے بچوں کو اسلحہ چلانے کی خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔۔

عبرانی اخبارکے مطابق کئی علاقوں میں یہودیوں نے شکایت کی ہے کہ ان کے بچوں کو پولیس کی طرف سے جنگ کے طریقے اور اسلحہ چلانا سکھایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس کی طرف سے القدس میں ’بیت شمیس‘ یہودی کالونی میں ’اوپن ڈے‘ کے عنوان سے ایک دن مقرر کیا گیا جس میں کم عمر یہودیوں کو اسلحہ سکھانے اور ان میں جنگ کا شوق پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ جن بچوں کو اسلحہ چلانے کی تربیت دی گئی ان کی عمریں پانچ سے دس سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ یہودی آباد کار بھی حیران ہیں کہ اتنےکم عمر بچوں کو کیسے اسلحہ چلانا سکھایا جا رہا ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے بچوں کو اسلحہ چلانے کی تربیت دینے کے دوران ان کے والدین کو بھی مطلع نہیں کیا گیا، جب ان کے والدین ٹریننگ کیمپ پہنچے تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ان کے چھوٹے چھوٹے بچوں کو بھی اسلحہ چلانے کی تربیت دی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ کم عمر یہودیوں کو اسلحہ چلانے کی تربیت دینے کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس طرح کے واقعات اکثر سامنے آتے رہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲