اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اورشمالی کوریا میں کشیدگی اختتام کی طرف بڑھ رہی ہے دونوں ممالک کے صدور کے درمیان جلد ملاقات کی توقع ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ جلد معاہدہ ہو جائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرامریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ جلد معاہدہ ہو جائے گا، شمالی کوریا کے ساتھ ہونے والا معاہدہ دنیا کیلئے فائدہ مند ہوگا جب کہ تاحال ملاقات کے لیے وقت اورجگہ کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔
.......
/169