اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کے ایک پرہجوم بازار میں وہابی دہشت گردوں کے یکے بعد دیگرے 3 خودکش حملوں میں 22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہابی خودکش حملہ آوروں نے نائجیریا کی ریاست بورنو کے شہر میدوگوری کے مقامی بازار میں مجمع کے اندر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ یکے بعد دیگرے تین خودکش حملوں سے علاقہ لرز اٹھا اور لوگ چیخ و پکار کرنے لگے، دھماکوں کے بعد مارکیٹ میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ جان بچانے کے لیے محفوظ ٹھکانوں کی تلاش میں لگ گئے۔ بورنو ریاست کے پولیس چیف کے مطابق خودکش حملے بھیڑ والی مچھلی مارکیٹ میں ہوئے جو کہ میدوگوری کے نواح میں واقع ہے جس میں 22 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے، طبی عملے کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد 50 سے زائد ہے۔
.......
/169