9 ستمبر 2017 - 14:50
روہنگیا مسلمانوں کی حمایت کرے حکومت ہند: مجلس علماء ہند

روہنگیا مسلمانوں پر ہو رہے مظالم کے خلاف مجلس علماء ہندکا شدید رد عمل، حقوق انسانی کے اداروںسے میانمار کے مسلمانوں کی حفاظت یقینی بنائے جانے کا مطالبہ

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نئی دہلی؛ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ہور ہے منصوبہ بند انسانیت سوز مظالم کی مجلس علماء ہند نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔مجلس علماء ہند صوبہ دہلی کے سکریٹری مولانا عابد عباس زیدی نے یہاں جاری ایک بیان میں میانمار میں مسلمانوں پر ہو رہے لرزہ خیز مظالم اور بودھ دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں حکومت ہند سے میانمار سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کامطالبہ کیا ۔ مولانا نے حکومت ہند سے اس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ وہ میانمار حکومت پر بودھ دہشت گردوں پر قدغن لگانے کا دباؤ بنائے ۔انہوں نے میانمار کے موجودہ حالات پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی حقوق انسانی کی تنظیمیں اور ادارے ان مظالم پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیںجو کہ ایک انتہائی قابل افسوس عمل ہے۔جانوروں تک کے تحفظ کی بات کرنے والے آج مسلمانوں پر ہورہے انسانیت سوز مظالم پر خاموش ہیں۔مولانا عابد عباس زیدی نے کہا کہ میانمار میں روزانہ نئے نئے انداز سے ظلم و ستم ہو رہے ہیں ،انتہائی سفاکی اور بے دردی سے مظلوموںکا خون بہایا جا رہا ہے حتیٰ کے خواتین اور بچوں کو دردناک طریقے سے قتل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے حقوق انسانی کے ٹھیکیداروں سے اس بات کا مطالبہ کیا کہ وہ میانمار میں مسلمانوںکے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲