1 اگست 2017 - 15:46
امریکی خلاف ورزیوں کا قانونی اور عملی جواب دیا جائے گا: ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیز اقدامات کا قانونی اور عملی طور پر جواب دے گا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیز اقدامات کا قانونی اور عملی طور پر جواب دے گا.

یہ بات 'محمد جواد ظریف' نے منگل کے روز فلسطین پر اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کی غیرمعمولی کانفرنس میں شرکت کے لئے ترک شہر استنبول پہنچنے پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران میں جوہری معاہدے کی نگران کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر امریکی اقدامات اور خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ ہوا ہے کہ امریکی اقدامات کے جوابی ردعمل میں مناسب انداز میں قانونی اور عملی چارہ جوئی کی جائے گی.

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کا اصل مقصد ایران کے خلاف دشمنی کو بڑھانا ہے کیونکہ امریکہ اس پریشانی کا شکار ہے کہ جوہری معاہدے سے اسلامی جمہوریہ ایران مزید طاقتور بنتا جارہا ہے.

ظریف نے کہا کہ امریکی اقدامات کے بدلے میں ایران عملی اور قانونی اقدامات اٹھائے گا اور ان اقدامات کو بین الاقوامی فورم بالخصوص جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے سامنے میں بھی رکھا جائے گا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲