اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا نے عبری زبان سائٹ " کان" کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل کے بد نام زمانہ خفیہ ادارے " موساد " کے سربراہ یوسی کوہن کا کہنا ہے کہ اسرائیل اکیلا ایران کا مقابلہ نہیں کرسکتا ۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی خفیہ ادارے کے سربراہ نے گذشتہ ہفتہ امریکی حکام کے ساتھ ایک خفیہ اجلاس میں یہ دعوی کیا تھا کہ ایران کی طاقت خطے میں روز بروز بڑھ رہی ہے۔
اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے امریکی حکام سے مدد طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اکیلا ایران کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ لہذا امریکہ کو ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت کو روکنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169