15 مئی 2017 - 08:13
بحرینی عوام کی العوامیہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی

بحرینی عوام نے العوامیہ علاقہ میں شیعہ مسلمانوں پر سعودی عرب کے بہیمانہ، مجرمانہ اور سنگین جرائم کی مذمت کرتے ہوئے العوامیہ کے شیعہ مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے عوام نے سعودی عرب کے العوامیہ علاقہ میں شیعہ مسلمانوں پر سعودی عرب کے بہیمانہ، مجرمانہ اور سنگین جرائم کی مذمت کرتے ہوئے العوامیہ کے شیعہ مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

بحرینی عوام نے قطیف کے علاقہ العوامیہ کے عوام پر سعودی عرب کی فورسز کے وحشیانہ اور مجرمانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بحرینی عوام نے ایک بیان میں العوامیہ میں سعودی عرب کے بہیمانہ اور مجرمانہ جرائم کو اسرائیلی جرائم سے تعبیر کیا ہے۔ بحرینی عوام نے اپنے بیان میں سعودی عرب اور آل خلیفہ کے مجرمانہ اقدامات اور بہیمانہ جرائم پر عالمی برادری کے سکوت اور خاموشی کی بھی مذمت کی ہے۔

.......

/169