31 مارچ 2017 - 08:13
 پاراچنار میں دھماکہ، 35 افراد جاں بحق و زخمی

پاراچنارشہر کے وسط میں دھماکے کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پارا چنار کے مرکزی کرم بازار میں واقع نور مارکیٹ میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد کے جاں بحق اور30کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی گئی جبکہ دھویں کے بادل بھی دور دور تک دکھائی دے رہے ہیں۔

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اسپتال حکام نے اب تک 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

.......

/169