23 مارچ 2017 - 10:58
شامی فوجی کارروائی میں 150 دہشتگرد ہلاک

شام کے علاقے جوبرمیں فوجی کارروائی میں 150 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جوبر کے شمالی علاقے المعامل میں شام کی فوج کی فضائی کارروائی میں 150 سے زائد دہشتگرد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق فوج نے دھماکہ خیز مواد سے بھری تین گاڑیوں کو بھی تباہ اور اس دوران سات خودکش حملہ آوروں کو بھی ہلاک کر دیا۔ شام کے بحران کا آغاز2011 میں سعودی عرب،امریکہ اور اس کے اتحادیوں من جملہ ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی جانب سے بشار اسد کی قانونی حکومت کو گرانے کے مقصد سے دہشتگردانہ کارروائیوں سے ہوا تھا۔

.......

/169