اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دھشتگرد ٹولے داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی نے اپنے الوداعی خطبے میں عراق میں اپنی شکست کا اعتراف کر لیا ہے۔
السومریہ نیوز کے مطابق، ابوبکر البغدادی نے خطبے میں عراق میں فوج کے ساتھ ہونے والی حالیہ جھڑپوں میں اپنی شکست کا اعتراف کیا ہے۔
ابوبکر البغدادی نے اپنے خطبے میں داعشی عناصر کو پہاڑی علاقوں کی طرف بھاگنے کی تاکید کی ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق، داعش نے اپنے قریبی افراد میں الوداعی خطبہ دے کر اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس نے عراق میں شکست کھا لی ہے۔
داعش کے سرغنہ نے اپنے دھشتگردوں کو حکم دیا ہے کہ عراقی فوج کے ذریعے گھیرے میں آنے کی صورت میں خود کو دھماکہ سے اڑا دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲