اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبے تعز میں المخا کے مشرق میں کارروائی کرتے ہوئے گیارہ گاڑیوں کو تباہ کر دیا جس میں القاعدہ کے عناصر اور سوڈانی فوجیوں پر مشتمل کئی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے جنوبی سعودی عرب میں جیزان کےعلاقے میں الضبعہ فوجی مرکز اور عاکفہ فوجی چھاؤنی پر بھی گولہ باری کی جبکہ جیزان میں ہی الحثیرہ کے اطراف میں سعودی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی کو تباہ کر دیا نیز تعز میں المکلکل فوجی ٹھکانے میں پانچ سعودی ایجنٹوں کو ہلاک کر دیا۔
یمنی فوج نے پیر کے روز بھی سعودی عرب کے داالحکومت ریاض کے قریب المزاحمیہ کے مغرب میں سعودی عرب کے فوجی کیمپ پر میزائل سے حملہ کیا۔
یمنی فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ سعودی عرب نے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔
یمن پر اپنے حملوں میں سعودی عرب نے اس ملک کے اسپتالوں، رہائشی علاقوں، اسکولوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں کے ساتھ ساتھ تمام بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے اور یمنی عوام کے خلاف ممنوعہ ہتھیار استعمال کئے جن میں کلسٹر بموں کی طرف اشارہ کیا جا سکتا ہے۔
یمن پر سعودی عرب کی جارحیت میں اب تک گیارہ ہزار چار سو سے زائد یمنی شہری شہید ہو چکے ہیں جن میں عام شہریوں منجملہ عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169