31 جنوری 2017 - 10:45
کینیڈا کی ایک مسجد پر فائرنگ کرنے والا مجرم گرفتار + تصاویر

کینیڈا کے شہر کیوبک سٹی کی مسجد میں فائرنگ کرنے والے ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے مجرم نے فائرنک کرکے 6 نمازیوں کو ہلاک کردیا تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے شہر کیوبک سٹی کی مسجد میں فائرنگ کرنے والے ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے مجرم نے فائرنک کرکے 6 نمازیوں کو ہلاک کردیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کینیڈا میں مسجد میں فائرنگ کرکے 6 نمازیوں کو قتل کرنے والے ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے، 27 سالہ الیگزینڈر بیزوناٹی سفید فام اور مقامی یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔ ملزم مسجد میں فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا تاہم بعد میں اس نے خود پولیس کو فون کرکے اپنی گرفتاری پیش کردی۔ ملزم کو کیوبک سٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس پر 6 افراد کے قتل اور 5 افراد کے اقدام قتل کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق مسجد پر حملے کے شبہ میں ایک دوسرے شخص کو بھی گرفتار کیا گیا تاہم بعد میں اسے عینی شاہد قرار دے دیا گیا، دوسری جانب ملزم الیگزینڈر کے ساتھی کا کہنا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حامی تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کینیڈا کے شہر کیوبک کی مسجد میں فائرنگ سے 6 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے جن میں سے 5 زخمیوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔

.......

/169