19 نومبر 2016 - 09:12
موصل کے جنوب میں کئی علاقے  داعش کے قبضے سے آزاد

عراق کے شمالی شہر موصل کی آزادی کی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے عراقی افواج نے مزید پیشقدمی کی ہے -

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی افواج نے جمعے کو موصل کے جنوب میں واقع تاریخی شہر نمرود کے شمال میں تل واعی اور عمرکان علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے -
عراقی افواج نے ان کارروائیوں کے دوران داعش کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے - ادھر موصل کے مشرق میں بھی عراقی افواج نے التحریر محلے کے اطراف میں داعش پر کاری ضرب لگائی ہے -
موصل کے مغربی علاقےتلعفر میں بھی عراق کی عوامی رضاکار فورس نے اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی ہے -

.......

/169