19 نومبر 2016 - 09:09
یمنی فوج کی کارروائی 3 سعودی دہشتگرد فوجی ہلاک

یمن کی فوج نے اس ملک کے مختلف علاقوں پر سعودیوں کے شدید حملوں کا جواب دیتے ہوئے تین سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یہ تینوں سعودی فوجی سعودی شہر جیزان میں یمنی فوج اور رضاکار فورس کی اسنیپریونٹس کی کارروائی میں ہلاک ہوئے ہیں- اس سے قبل سعودی فوجیوں نے جمعے کو یمن کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ فضائی حملے کئے تھے-

سعودی عرب، بیس مہینے سے زیادہ عرصے سے یمن کو اپنے جارحانہ حملوں کا نشانہ بنانے کے ساتھ ہی اس ملک کا زمینی، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے- سعودی جارحیت کا مقصد یمن کے مفرور و مستعفی صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہے- یمن پر سعودی حملوں میں اب تک دس ہزار سے زیادہ افراد جاں بحق، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر اور دربدر ہوچکے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی تنصیبات بھی تباہ ہوگئی ہیں-

.......

/169