9 اکتوبر 2016 - 12:32
یمن؛ صنعا میں ہزاروں افراد کا آل سعود کے خلاف احتجاج

یمن کے ہزاروں باشندوں نے آل سعود کے مظالم کے خلاف دارالحکومت صنعا میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں یمنی باشندوں نے اتوار کی صبح صنعا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے جلوس نکال کر یمن میں سعودی عرب کے حالیہ حملے سے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے " غصے کی آتش فشاں " کے نام سے کئے جانے والے اس مظاہرے میں یمنی عوام کے خلاف سعودی جارحین اور پٹھووں کے مظالم کی مذمت کی اور کہا کہ عالمی ادارے ان مظالم کے سلسلے میں جوابدہ ہیں۔

واضح رہے کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے ہفتے کے دن لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ صنعا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کریں۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے بیان میں تاکید کی گئی تھی کہ صنعا میں اتوار کے دن کئے جانے والے مظاہرے کا مقصد یمن پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بین الاقوامی اداروں کی خاموشی کی مذمت کرنا اور ثابت قدمی کی تقویت کے لئے یمنی عوام کی جانب سے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ تاکید کرنا ہے۔

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے جنوبی صنعا میں مجلس ترحیم منعقد کئے جانے کے ایک مقام پر بمباری کی تھی۔ یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے اس وحشیانہ حملے میں سات سو سے زیادہ افراد شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲