17 ستمبر 2016 - 14:41
امام خامنہ ای نے عید غدیر کے موقع پر 582 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست کو منظور کر دیا

آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے عید الاضحی اور عید سعید غدیر کی مناسبت سے عام عدالتوں ، فوجی اور انقلابی عدالتوں سے سزا پانے والے 582 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست کو منظور کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے عید الاضحی اور عید سعید غدیر کی مناسبت سے عام عدالتوں ، فوجی اور انقلابی عدالتوں سے سزا پانے والے 582  قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت کی ہے۔
عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے عید الاضحی اور عید غدیر کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام اپنے خط میں تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی کمیشن نے 582 افراد کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کے شرائط تشخیص دیئے ہیں جو آپ کی خدمت میں پیش کئے جاتے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بنیادی آئین کی دفعہ 110 کے شق نمبر 11 کے تحت عدلیہ کے سربراہ کی اس درخواست سےموافقت کرتے ہوئے اسے منظور کرلیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز