اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق جعفرآباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے شاہی چوکی پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم حملے میں ایک کانسٹیبل محمد سجاد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شاہی چوکی کے قریب دھماکےکے بعد پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، حملہ آور تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے،پولیس نےعلاقے کا محاصرہ کرلیا۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائےجا رہے ہیں۔
قبل ازیں نصیرآباد میں نوتال تھانہ کی حدودربیع کینال میں ریلوے پٹری پر دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق جعفرایکسپریس ٹرین گزرنے کے چند منٹ بعد دھماکا ہوا، خوش قسمتی سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دھماکے سے ریلوے پٹری کونقصان پہنچا۔
آپ کا تبصرہ