21 مارچ 2016 - 11:03
عراق میں امریکی میرین فوجیوں کا ایک نیا دستہ داخل

امریکی فوج نے داعش کے خلاف کارروائی میں مدد کے لئے اپنے میرین فوجی عراق روانہ کئے جانے کی خبر دی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے کہا ہے کہ امریکی میرین فوجیوں کا ایک نیا دستہ عراق کے بعض فوجی اڈوں میں داخل ہوا ہے-

ان ذرائع نے مزید کہا ہے کہ ان فوجیوں کے عراق میں داخل ہونے سے قبل ، صوبہ الانبار کے شمال مغرب میں مختلف توپخانے تعینات کئے گئے- ان فوجیوں کے پہلے دستے میں دو سو سترہ میرین فوجی شامل ہیں جو تمام ساز و سامان سے لیس ہیں -

باخبر ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ان میرین فوجیوں کی تعداد میں، عراقی حکام کی ہم آہنگی سے اضافہ بھی ہوسکتا ہے- یہ فوجی الانبار، صلاح الدین اور نینوا صوبوں میں تعینات کئے گئے ہیں-

.......

/169