15 مئی 2015 - 10:22
عراق: صوبہ الانبار میں داعش کا مفتی ہلاک

تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کا نام نہاد مفتی عراق کے صوبے الانبار میں ہلاک کردیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی آپریشنل کمان نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج نے ایک کاروائی کرکے داعش کے مفتی ملا حمید الجغیفی کو صوبہ الانبارکے الکرمہ علاقے میں ہلاک کردیا ہے۔ عراق کی وزارت دفاع نے بدھ کے روز بھی داعش کے سرغنہ ابوبکر بغدادی کے نائب ابو علاء العفری کی صوبہ الانبار میں ہوائی حملے میں ہلاکت کی خبر دی تھی۔

.......

/169