30 اپریل 2015 - 10:38
ایٹمی مذاکرات یورپی یونین کے لئے بہت اہم ہیں: موگرینی

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جامع ایٹمی سمجھوتے تک رسائی کے آخری مراحل، یورپی یونین کے لئے بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے بدھ کے دن واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات میں، ہونے والی پیشرفت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے اور دنیا کی سیکورٹی کی سطح بلند کرنے کےلئے ایران کے ساتھ جامع سمجھوتے تک رسائی کے سلسلے میں تعاون، قابل فخر ہے- امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے بھی اس ملاقات میں ایران کے ایٹمی معاملے کو امریکہ اور یورپی یونین کے باہمی تعاون کی اولین ترجیح قرار دیا اور کہا کہ یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی نمائندگی کی وجہ سے ایران کے ساتھ ایٹمی مذاکرات میں سمجھوتے تک رسائی کا راستہ ہموار ہوا-

.......

/169