26 اپریل 2015 - 17:52
ریاض دوسروں کے فرائض معین نہ کرے: عبداللہیان

ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ یمن کا محاصرہ اور اس ملک کے لئے انسان دوستانہ امداد کی روک تھام سے متعلق ریاض کو اپنے اقدام کا جوابدہ ہونا پڑےگا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ یمن کا محاصرہ اور اس ملک کے لئے انسان دوستانہ امداد کی روک تھام سے متعلق ریاض کو اپنے اقدام کا جوابدہ ہونا پڑےگا.
ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سعودی عرب کی جانب سے یمن کے محاصرے اور اس ملک کےلئے انسان دوستان امداد روانہ کئے جانے میں رکاوٹ پیدا کئے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے اس طرح کے اقدامات پر ردعمل ہوگا اور اسے اس ردعمل کا سامنا کرنا پڑےگا- حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ یمنی عوام کی امداد، اور اس ملک کے لئے انسان دوستانہ امداد کی فوری روانگی نیز زخمیوں کی منتقلی کےلئے ہر طرح کے آپشنز قابل غور ہیں، اور ریاض کو اس بات کا حق حاصل نہیں ہے کہ وہ دیگر ملکوں کے لئے فرائض معیّن کرے۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ بحرین کے مسائل کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ بحرین سعودی عرب کی فوجی مداخلت کے نتیجے میں سیکڑوں بحرینی شہری جاں بحق و زخمی ہوئے جبکہ سیکڑوں افراد قید و بند کی صعوتیں برادشت کررہے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی مداخلت کے نتیجے میں کی حکومت اور عوام کے درمیان گہرا فاصلہ پیدا ہوچکا ہے۔ انہوں کہا کہ اس وقت بحرین میں میں عدم استحکام پایا جاتا ہے اور قابل افسوس بات یہ ہے کہ یہ سلسلہ، بدستور جاری ہے۔ ایران کے نائب وزیرخارجہ نے آخر میں کہا کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کا نتیجہ، سعودی عرب ہمارے اس پورے علاقے میں بدامنی کے سوا اور کچھ نہیں نکلے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲