اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کے بادشاہ نے جمعے کو چین کے صدر سے ٹیلیفوں پر رابطہ کرکے باہمی تعلقات اور بحران یمن پر گفتگو کی ہے- اس گفتگو میں چین کے صدر شی جین پینگ نے یمن کے حالات اور مشرق وسطی میں عدم استحکام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یمن کے مسئلے کو فوری طور پر مذاکرات سے حل کئے جانے پر زور دیا ہے- شی جی پینگ نے امید ظاہر کی کہ یمن میں متحارب گروہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے اپنے ملک میں امن قائم کرنے کی کوشش کریں گے- انہوں نے کہا کہ چین بحران یمن کو پرامن طریقے سے حل کرانے میں مدد کرنے پر آمادہ ہے- واضح رہے کہ سعودی عرب نے دیگر ملکوں میں مداخلت کی ممانعت کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں- یمن پر آل سعود کے حملوں میں لاکھوں افراد بے گھر اور ہزاروں شہید اور زخمی ہو چکے ہیں- شہدا اور زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی خاصی تعداد دیکھی جاسکتی ہے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169