18 اپریل 2015 - 17:54
ایران، پاکستان گیس پائپ لائن معاہدے پر دستخط

پاکستان کے وزیر پٹرولیم نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان، گیس پائپ لائن منصوبے پر دستخط کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایران و پاکستان کے درمیان، گیس پائپ لائن کے اصلی حصے، کہ جس کا تعلق پاکستان کے اندر بچھائی جانے والی پائپ لائن سے ہے، کی تعمیر سے متعلق سرکاری قرارداد پر دستخط کئے جائیں گے۔ خاقان عباسی نے ارنا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ چینی صدر کے دورہ اسلام آباد کےموقع پر چینی کمپنی "سی،پی،پی، بی کے ساتھ تقریبا تین ارب ڈالر کی مالیت کے معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔ یہ معاہدہ، گوادر بندرگاہ سے نوابشاہ کے علاقے تک گیس پائپ لائے بچھائے جانے سے متعلق ہے۔ خاقان عباسی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس پروجیکٹ پر عملدرآمد، معاہدے پر دستخط کے کچھ ہی دن بعد شروع ہوجائے گا کہا کہ چینی کمپنی، تقریبا سات سو کیلو میٹر کی پائپ لائن، ایران کی سرحد سے تقریبا ستر کیلومیٹر دور واقع گوادر بندرگاہ سے نوابشاہ تک تعمیر کرے گی اور یہ کام کم از کم تیس مہینوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایران اور پاکستان، گیس پائپ لائن معاہدے کے مطابق، پاکستان کو دوہزار چودہ کے اختتام تک اس پائپ لائن کا کام اپنی سرزمین پر مکمل کرلینا چاہئے تھا تاہم ابھی تک اس سلسلے میں کوئی اقدام عمل میں نہیں آیا ہے۔ جبکہ ایران نے اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی سرحد تک پائپ لائن بچھا دی ہے۔

.......

/169