اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایک کار بم دھماکہ، بغداد کے مشرق میں واقع المشتل کے علاقے میں ہوا جس میں چھے افراد جاں بحق اور سولہ دیگر زخمی ہوئے جبکہ بغداد کے جنوب میں واقع علاقے مدائن میں ہونے والے دو کار بم دھماکوں میں چھے افراد زخمی ہوئے ہیں- دوسری جانب عراق کے صوبے الانبار کی کونسل کے چیئرمین نے اعلان کیا ہے کہ کردستان کی مقامی انتظامیہ کے سربراہ مسعود بارزانی نے داعش دہشتگرد گروہ کا مقابلہ ، اور صوبے الانبار میں سیکورٹی فورسیز اور قبائل و عوامی رضاکاروں کے ساتھ تعاون کرنے کےلئے کرد پیشمرگہ ملیشیا روانہ کئے جانے کی حمایت کی ہے جس کی بناء پر آئندہ چند روز کے اندر، کرد پیشمرگہ ملیشیا کو صوبے الانبار روانہ کیا جائےگا-
۔۔۔۔۔۔۔
/169