اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے دورہ اسپین میں منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران نے یمن میں بحران و بدامنی کے خاتمے کےلئے ایک چار نکاتی منصوبہ تیّار کیا ہے- محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران، علاقے کے تمام ملکوں منجملہ عراق، شام اور یمن میں امن و استحکام کا خواہاں ہے- انھوں نے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور خلیج فارس کے علاقے میں استحکام خود ایران کے استحکام کا باعث ہے اور ایران، پڑوسی ملکوں سے کسی قسم کے خطرے کا کوئی احساس نہیں کرتا-
.......
/169