3 ستمبر 2026 - 15:18
گزشتہ دو جنگوں میں دشمن اپنے کسی مقصد میں کامیاب نہیں ہوا:ایرانی چیف جسٹس

ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژه‌ای نے بھارت روانگی سے قبل کہا کہ ایران گزشتہ 48 برس سے عالمی طاقتوں کی بالادستی کے خلاف مزاحمت کر رہا ہے اور حالیہ دونوں جنگوں میں بھی دشمن اپنے کسی مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژه‌ای نے بھارت روانگی سے قبل کہا کہ ایران گزشتہ 48 برس سے عالمی طاقتوں کی بالادستی کے خلاف مزاحمت کر رہا ہے اور حالیہ دونوں جنگوں میں بھی دشمن اپنے کسی مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا نے گزشتہ ایک سال کے دوران ایران کے خلاف غیر قانونی اور بین الاقوامی اصولوں کے منافی جنگ مسلط کی، تاہم ایران نے بھرپور مزاحمت کی۔ ان کے بقول دوست اور دشمن سمیت امریکا کے اندر بعض حکام نے بھی اعتراف کیا کہ ان جنگوں میں ایران کامیاب رہا۔

اژه‌ای نے کہا کہ بھارت کے دورے کے دوران وہ یک طرفہ عالمی نظام اور طاقتور ممالک کی بالادستی کے خلاف آواز اٹھانے کی کوشش کریں گے اور ایران کا مؤقف دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔

انہوں نے بھارت میں ایرانی رہبر کی شہادت کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریبات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ مختلف بھارتی ریاستوں میں عوام، علما، دانشوروں اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں تقریبات، ریلیوں، اجتماعات اور دیگر پروگراموں میں شرکت کی۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ دورہ بھارت کے دوران مختلف حکام کے ساتھ دو طرفہ اور ممکنہ طور پر سہ فریقی ملاقاتیں بھی ہوں گی، تاہم ان کی تفصیلات دورے کے اختتام پر بتائی جائیں گی۔

اژه‌ای نے آخر میں کہا کہ ایران دنیا تک اپنے مؤقف اور ’’حق کی آواز‘‘ پہنچانا چاہتا ہے، جو ان کے بقول انصاف، امن اور ظلم کے خاتمے کی حمایت کرتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha