اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، کویتی فوج کے مطابق ملک میں ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر فضائی دفاعی نظام کو فعال کردیا گیا ہے۔
کویت کی وزارت داخلہ نے موبائل فونز پر ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے اور کھڑکیوں اور شیشوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب فلائٹ ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ فضائی حملوں کے خطرے کے باعث کویت ایئرپورٹ پر پروازوں کی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔ لینڈنگ کے لیے آنے والے کم از کم دو طیاروں نے اپنا رخ تبدیل کرلیا۔
اس سے قبل ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے کویت کے علی السالم ائیربیس میں ایک امریکی کمانڈر کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی سامنے آچکا ہے۔
آپ کا تبصرہ