اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی پارلیمنٹ میں نائب وزیر خارجہ نے جدہ ایئرپورٹ پر ایرانی زائرین کے ساتھ ہوئے ناجائز واقعے کے بارے میں کہا: بدھ کو سعودی عرب میں ایرانی سفیر اور اس ملک کے اعلی حکام کے درمیان ہوئی ملاقات میں زائرین کے ساتھ پیش آنے والے ناجائز حادثے کے بارے میں اہم گفتگو ہوئی جس میں سعودی حکام نے مجرمین کو سخت سے سخت سزا دینے کا وعدہ کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے ایرانی سفیر سے کہا: پیش آنے والا واقعہ افسوسناک اور ہمارے لیے باعث شرم ہے۔ اور اس واقعے کے عاملین کو گرفتار کر کے جیل میں بند کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا: ہم ان مجرمین کو شدید سزا سے دوچار کریں گے اور سزا دینے سے پہلے مورد ستم واقع ہوئے افراد کے اہل خانہ کو باخبر کریں گے تاکہ ان کے سامنے سزا دی جا سکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عمرہ پر گئے ایرانی زائرین میں سے دو نوجوانوں کو جدہ ایئر پورٹ پر سکیورٹی اہلکاروں نے بدنی چینکنگ کے بہانے مخفی روم میں لے جا کر ان کے ساتھ ناجائز سلوک کیا جس کے بعد ایران سمیت پوری دنیا میں سعودی عرب کی نسبت نفرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲