9 اپریل 2015 - 10:09
یمن میں فوری طور پر جنگ بندی کی جائے: وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے یمن کے بحران کا حل دو طرفہ مذاکرات کو قرار دیتے ہوئے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف نے بدھ کے دن پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم یمن میں ہسپتالوں ، توانائی کی فراہمی کے مراکز نیز پلوں سمیت بنیادی تنصیبات پر بمباری بند کئے جانے کے خواہاں ہیں اور ہم اس بات پر تاکیدکرتے ہیں کہ یمن کا بحران مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے مزید کہا کہ یمن پر کئے جانے والے حملوں کی اسلامی اور انسانی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی- پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے بھی کہا کہ پاکستان اور ایران کے دو طرفہ تعلقات کی تاریخ بہت اچھی ہے اور اسلام آباد کے نزدیک بھی یمن کے بحران کا حل یمنی گروہوں کے مذاکرات سے ہی عبارت ہے- واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اپنے دو روزہ دورہ پاکستان کے دوران جمعرات کے دن پاکستانی وزیر اعظم محمد نواز شریف اور پاکستان کے بعض دوسرے حکام سے مذاکرات کریں گے-

.......

/169