اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،عراق کے صوبہ کرکوک میں حشد الشعبی کے ایک مرکز پر مسلح دہشت گرد حملے میں فورس کے دو اہلکار شہید ہوگئے۔
حشد الشعبی کے مطابق حملہ علی الصبح تقریباً 2 بجے علاقے التون کوپری میں بریگیڈ 16 سے وابستہ ایک مرکز کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔ حملے میں علی بہجت حامد اور جنید عصمت بہجت شہید ہوئے۔
حشد الشعبی نے کہا ہے کہ متعلقہ سکیورٹی ادارے حملے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے لائی جا سکیں اور حملے میں ملوث عناصر کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا جا سکے۔
آپ کا تبصرہ