9 اپریل 2015 - 09:49
یورپی یونین کے اقدام پر ایران کا اظہار افسوس

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایران کے ایک بینک اور متعدد کمپنیوں پر دوبارہ پابندی لگائے جانے پر مبنی یورپی یونین کے اقدام کو غیر اصولی مواقف پر معمول کے برخلاف اصرار قرار دیتے ہوئے اس اقدام کو مشکوک قرار دیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مرضیہ افخم نے بدھ کے روز اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ یورپ کا یہ اقدام سیاسی اور نیک نیتی کے منافی ہے، کہا کہ ایسی حالت میں کہ جب مذاکرات جاری ہیں اور ایک جامع سمجھوتے تک رسائی کی کوشش کی جا رہی ہے لوزان کے حالیہ مذاکرات سے متاثر نئے ماحول میں یورپی یونین کا اقدام " غیر مفید " ہے- یورپی یونین کی ایک عدالت نے منگل کے دن ایران کے تجارت بینک اور بتّیس شپنگ کمپنیوں پر دوبارہ یورپی یونین کی پابندیاں عائد کر دیں- اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایران کے بینک اور کمپنیوں کی شکایات درست ہونے پر مبنی یورپی عدالتوں کے فیصلوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ یورپی یونین کی جانب سے یورپی عدالتوں کے فیصلوں سے مسلسل بے اعتنائی برتا جانا باعث افسوس ہے اور اس طرح کے فیصلے مذاکرات کے عمل میں ممد و معاون ثابت نہیں ہوں گے بلکہ ان سے اعتماد میں کمی واقع ہو گی-

.......

/169