3 اپریل 2015 - 17:30
ایران دنیا کے طیاروں کی پروازوں کا مرکز بنے گا

ایران کی شہری ترقی کے وزیر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کے طیاروں کی پروازوں کے مرکز میں تبدیل ہوجائے گا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شہری ترقی کے وزیر نے کہا کہ گذشتہ سال مارچ کے مہینے میں ایران کے فضائی حدود سے گذرنے والی پروازوں کی تعداد روزانہ تقریبا چار سو اسّی تھیں جو گذشتہ سال ستمبر سے اب تک بڑھ کر روزانہ تقریبا ایک ہزار تک جا پہنچی ہیں۔ عباس آخوندی نے ہوا بازی کی صنعت میں نئی سرمایہ کاری کو اندرون ملک اور علاقے میں ایران کی فضائی حدود کو پر امن فضائی حدود میں تبدیل کرنے کے ایک موقع سے تعبیر کیا اور کہا کہ یہ سرمایہ کاری ایران کو دیگر ملکوں کی پروازوں کے عبور کے لئے ایک پرامن فضا میں تبدیل کردے گی کہ جس سے ملکی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔ عباس آخوندی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بین الاقوامی تعلقات کے بہتر ہونے کی صورت میں ایران، پروازوں کی آمد و رفت میں اسٹریٹیجک پوزیشن حاصل کرلے گا، کہا کہ ہوا بازی کی صنعت میں سرمایہ کاری میں اضافے سے ایران کی ٹرانزٹ پوزیش بھی بہتر ہوگی۔

.......

/169