اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اخوان المسلمین کے اس سینئر رہنما اور دو سو تئیس کارکنوں پر، اگست دوہزار تیرہ میں سرکاری اموال کی توڑ پھوڑ کا الزام ہے- تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق مصر کے ایک عدالتی عہدیدار نے، نام نہ بتائےجانے کی شرط پر کہا ہے کہ بنی سویف کے اٹارنی جنرل تامر الخطیب نے، محمد البدیع اور دو سو تئیس افراد کو، جو اخوان المسلمین کے کارکن اور سابق صدر محمد مرسی کے حامی ہیں سرکاری اموال تباہ کرنے کے الزام میں فوجی عدالت کے حوالے کردیا ہے- اس سے قبل بھی اخوان المسلمین کے چار افراد کو سوئز، شمالی سینا اور اسماعیلیہ کے علاقوں میں ہونے والے، تشدد کے واقعات کا ذمہ دار قرار دے کر، فوجی عدالت کے حوالے کردیا گیا تھا- مصر کے صدر عبدالفتاح سیسی نے گذشتہ اکتوبر میں ایک آرڈینینس جاری کیا تھا جس کی رو سے سرکاری اور غیر سرکاری اموال کو نقصان پہنچانا، جرم شمار ہوتا ہے- ادھر انسانی حقوق کی مصری اور عالمی تنظیموں نے مصر میں فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے مقدموں کی سماعت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲