اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دہشت گرد ٹولے داعش نے ایک تازہ ترین ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ داعش میں شامل بچے شام میں لوگوں کا سرقلم کررہے ہیں۔ العالم کے مطابق داعش کے ذریعے نشر کی گئی اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اٹھارہ سال سے کم عمر بچے شام کے نو قیدیوں کا سرقلم کررہے ہیں۔ خبروں کے مطابق سن دوہزار پندرہ سے اب تک کم سے کم چار سو بچے اور نوجوان داعش کی صفوں میں شامل ہوئے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ گذشتہ برس جون سے اب تک ایک سو بیس سے زائد بچے جن کا تعلق مغربی اور عرب ملکوں سے ہے داعش میں شامل ہوئے ہیں۔ دوسری جانب شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش نے گذشتہ جنوری کو کوبانی میں بھی ایک سو چالیس بچوں پر مشتمل ایک دستہ تشکیل دیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲