اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کوڈپینگ نامی جنگ مخالف گروہ کی بانی میڈیا بنجمن نے پریس ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر باراک اوباما کے مشیر اعلی نے گزشتہ رات اسرائیل اور اس کے غاصبانہ قبضے کی مذمت میں ایک تقریر کی جو انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ محترمہ میڈیا بنجمن نے کہا کہ یہ تقریر ظاہر کرتی ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی حکومت کے درمیان گہری خلیج موجود ہے- لہذا اب انتظار کرنا اور دیکھنا چاہیے کہ کیا امریکی حکومت اس سلسلے میں عملی اقدام بھی کرتی ہے یا نہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ دیکھنے کی بات یہ ہے کہ امریکہ اقوام متحدہ میں اپنی طاقت استعمال کرنے پر تیار ہو تا ہے تاکہ وہ اسرائیل کے اقدامات کی مذمت کرے؟ انھوں نے کہا کہ ایک کام جو امریکہ کر سکتا ہے وہ یہ ہے کہ اسےچاہئے کہ اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ تین ارب ڈالر کی امداد بند کر دیے-میڈیا بنجمن نے باراک اوباما پر آیپیک صیہونی لابی کی طرف سے پڑنےوالے دباؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہی دباؤ اس بات کا باعث بنا ہے کہ امریکی حکومت اور آیپیک میں موجود ڈیموکریٹس کے درمیان شگاف اور اختلاف پیدا ہو -
.......
/169