19 مارچ 2015 - 15:51
مذاکرات سخت اور آخری مراحل میں ہیں: محمد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ مذاکرات سخت اور آخری مرحلے میں ہیں اور جب تک ضروری ہوا ہم لوزان میں موجود رہیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وزیرخارجہ مجمد جواد ظریف نے امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے ساتھ اپنے چھٹے دور کے مذاکرات کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت اپنے آپ کو مذاکرات کے اختتامی مراحل میں دیکھ رہے ہیں البتہ اس مرحلے میں بھی ابھی مزید بات چیت کی ضرورت ہے۔ وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہاکہ ہم آگے کی سمت بڑھ رہے ہیں لیکن مذاکرات انتہائی پیچیدہ ہیں اور اس کے لئے مسلسل اور بلاوقفہ بات چیت کی ضرورت ہے۔ جوادظریف کا کہنا تھا کہ یہ ایک اچھی علامت ہے اور ہم مذاکرات کے آخری مرحلے میں ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم کسی نتیجے تک پہنچ رہے ہیں لیکن ابھی بھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ مشترکہ نظریات تک پہنچ گئے ہیں بلکہ کافی فاصلہ طے کرنا باقی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲