5 مارچ 2015 - 04:05
صہیونی حکومت کا جنگی جنون، فوجی بجٹ مزید بڑھا دیا

صہیونی حکومت کی وزارت جنگ نے غزہ کی پچاس روزہ جنگ کے بعد اپنافوجی بجٹ بہت زیادہ بڑھا دیاہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے خلاف صہیونی حکومت کی پچاس روزہ جنگ میں فلسطینیوں کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد اس حکومت کی وزارت جنگ نے فوجی مصنوعات کی بجٹ میں نمایاں طور پر اضافہ کیا ہے - خبروں میں بتایا گياہے کہ مرکاوا ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو اربوں ڈالر دئے گئے ہيں۔ اس رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنگ غزہ کے بعد زیادہ سے زیادہ بکتر بند گاڑیوں کی خریداری کو اپنے ایجنڈے ميں شامل کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال جولائي اور اگست میں غزہ کے خلاف پچاس روزہ جنگ کے دوران فلسطینی جیالوں کے ہاتھوں صہیونی حکومت کی بکتر بند گاڑیوں کو بھاری نقصان پہنچا تھا اور فلسطینی مزاحمت نے ان بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کرنے کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد اسرائیلی فوجیوں کو بھی ہلاک کیا تھا۔

.......

/169