27 فروری 2015 - 07:04
داعش کے خلاف ایک ہزار عیسائي اور ایزدی تیار

ایک ہزار عیسائي اور ایزدیوں کی داعش کے خلاف لڑنے کے لئے فوجی ٹریننگ مکمل ہوگئي۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شمالی علاقے میں پیشمرگہ فورسز کے کمانڈر میجر جنرل جمال ایمنکی نے کہا ہے کہ ایک ہزار افراد پر مشتمل دستے کی فوجی ٹریننگ مکمل ہوگئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے مشین گنیں چلانے اور اینٹی ٹینک ہتھیاراستعمال کرنے کی ٹریننگ مکمل کرلی ہے۔ میجر جنرل جمال ایمنکی نے کہاکہ اس دستے میں اکثریت عیسائیوں اور ایزدیوں کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس ٹریننگ اور فوجی مشقوں سے عوامی فورسز کی جنگي صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

 ادھر اطلاعات ہیں کہ پیشمرگہ کے کچھ یونٹوں نے شہری جنگ کی ٹریننگ بھی مکمل کرلی ہے تا کہ ہرسطح پر داعش کا مقابلہ کرسکیں۔

 ادھر عراقی وزارت داخلہ کے ایک عھدیدار مہند الحیالی نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے آج موصل ائیرپورٹ کے رن وے کو تباہ کردیا ہے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے یہ اقدام موصل ائیر پورٹ کے آس پاس کے علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں پر بظاہر اتحادی ملکوں کے ہوائی حملوں کے ساتھ ہی انجام دیا ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ داعش کے خلاف امریکی قیادت میں بننے والے عالمی اتحاد کے فضائی حملے اب تک ‏غیر موثر رہے ہیں-

.....

/169